i کھیل

فینز سے درخواست ہے سپورٹ کرتے رہیں ، سلطانز کم بیک کریں گے، عبدالرحمنتازترین

April 24, 2025

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ہم فینز سے درخواست کریں گے کہ سپورٹ کرتے رہیں ، ہم کم بیک کریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اس میچ میں اسلام آباد بہت اچھا کھیلی ہے، انشا اللہ اچھے سائنز ہیں لیکن بطور ٹیم ہماری بہتر پرفارمنس نہیں رہی۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پوری ملتان سلطان کی باولنگ کی ذمہ داری عبید شاہ نے اپنے کاندھوں پر لے لی ہے، انہوں نے پہلا میچ کھیلا اور اپنی جگہ بنا لی ہے، یہ نہیں جو پرفارم کرتا ہے ہم ان کو چھوڑ دیں۔عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ 10 میچوں میں 2 میچ اچھے مل جائیں تو آپ کم بیک کر سکتے ہیں، ملتان سلطانز انشا اللہ اچھا کھیلے گی، ہم اس بنیاد پر تبدیلی نہیں کرتے کہ ہم میچ ہار گئے، ہم نے اگر چینچ کرنا ہو تو کنڈیشن کے حساب سے تبدیلی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی تبدیلی ہوگی ڈیپنڈ کرتا ہے کہاں کھیل رہے ہیں کس کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمارے پاس 4 سپنرز کھیل رہے ہیں جہاں ان کی ضرورت ہوگی ان کو کھیلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی