ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنا قومی ترانا نہیں پڑھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں اور مظاہرین کے خلاف حکومتی سکیورٹی فورسز کیکریک ڈان پر ایرانی فٹبال ٹیم کے تمام 11کھلاڑی میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایرانی ترانے کی دھن پر احتجاجا خاموش کھڑے رہے،قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پیر کے روز ایران کا پہلا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ سے ہوا جس میں ایران کو 2-6سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،گزشتہ روز دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان نے ایرانی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا تھا، ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے لوگ خوش ہیں، ہم یہاں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں ان کی آواز نہیں بننی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ عوامی خواہشات کے مطابق چیزیں تبدیل ہوں گی اور سب خوش ہوجائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی