i کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے بھی ریکارڈ ٹوٹ گئےتازترین

November 22, 2022

فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے بھی ریکارڈ ٹوٹ گئے جب کہ منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پہلے میچ سے قبل تک تقریبا 30 لاکھ ٹکٹ بک چکے،فیفا ورلڈ کپ کا اتوار کو قطر میں آغاز ہوچکا، میزبان ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت مختلف معاملات پر مغربی میڈیا میں بھرپور پروپیگنڈہ مہم چلائی گئی، اس کے باوجود شائقین کی بہت بڑی تعداد دنیا بھر سے قطر کا رخ کررہی ہے، پہلے میچ کے آغاز سے قبل تک تقریبا 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں،فیفا کے مطابق اس ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی ریکارڈ 7.5 بلین ڈالر آمدن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا بھی اہم حصہ ہے،ترجمان نے کہا کہ اتوار تک مجموعی طور پر 2.95ملین ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے، 29 دنوں کے دوران شیڈول 64 میچز میں شائقین بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، دوحا میں فیفا کے ٹکٹ سینٹر کے سامنے شائقین کی لمبی قطاریں موجود رہیں، آن لائن ٹکٹوں کے حصول کیلیے بھی شائقین کو بہت زیادہ انتظار کرنا پڑا،قطر ورلڈ کپ پہلے ہی ٹکٹوں کی فروخت کے معاملے میں 2018 میں روس میں کھیلے گئے ایونٹ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے جہاں پورے ٹورنامنٹ کے دوران 24 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے تھے،فیفا ترجمان نے بتایا کہ قطر، سعودی عرب، امریکا، میکسیکو، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، ارجنٹائن، فرانس،بھارت اور برازیل ٹکٹوں کے خریداروں کے حوالے سے نمایاں ممالک میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی