پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو واضح کیا ہے کہ پی ایف ایف نارملازیشن کمیٹی کو آینی تحفظ حاصل ہے جواپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کررہی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈایریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کو لکھے گے خط میں نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی خود مختاری اور اپنے آئینی حق پر زور دیتے ہوے کہا کہ کانگریس میٹنگ فیڈریشن کے رولز کے مطابق ہی بلای گی ہے جس کی قانونی حیثیت پر کوی سوالیہ نشان نہیں لگایا جاسکتاہے۔خط میں واضح کیا گیا کہ فیڈریشن اپنے آئین کے مطابق سختی سے کام کرے گا اور کسی مداخلت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا جبکہ اعلی عدالتوں نے بھی فیڈریشن کی خودمختاری کو برقرار رکھا ہے۔ نارملازیشن کمیٹی کے خط میں مزید کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس اگر فٹبال کے کسی ادٹیک ہولڈر کی کوی شکایت ہے تو وہ بلا جھجک فیڈریشن کو بھیجے جس کا راٹ فورم پر فیڈریشن جازہ لے گی ۔ خط میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے براہ راست فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو لکھے گے خط پر بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوے اس اقدام پر سوالات اٹھاے گے ہیں۔ نارملازیشن کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو فٹبال فیڈریشن کی گورننس اور دیگر معاملات پر بریفنگ دینے کیلے 26نومبر کو فٹبال ہاوس لاہور مدعو کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس بی نے فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو 19 نومبر کو ہونے والے کانگرنس اجلاس کی قانونی حیثیت پرسوالات اٹھاتے ہوے اسے ملتوی کرنے کا خط لکھا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی