i کھیل

دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں،قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورٹریننگ ، محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھلانے کا امکانتازترین

November 01, 2024

قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کے سلسلے میں میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔قومی کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بالنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی، سلیکٹر اسد شفیق بھی پریکٹس سیشن کے دوران موجود رہے، رکن سلیکشن کمیٹی اسد شفیق نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی جبکہ وہ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا تاہم فاسٹ بالر محمد حسنین نے نیٹ پریکٹس کے دوران لمبی بالنگ کی، شاہین آفریدی، حارث رف اور عامر جمال نے بھی ایک نیٹ پر بالنگ کی۔چیمپئنز ون ڈے کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ان فارم محمد حسنین کو پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی