پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ نیشنل کیچ بال کوچنگ کورس 27 جنوری سے سٹی سکول، پی اے ایف،کراچی میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ارشد خان کو کورس کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ کورس کے دوران انٹرنیشنل کیچ بال فیڈریشن کی صدر مائچیل باس، ہیڈ آف پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ شیراز سیگا لیم اور رکن ہیلا یشایاہو آن لائن لیکچرز دیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں اور دیگر ایکسپرٹس کیچ بال کھیل کے نئے قوانین کے متعلق لیکچرز دیں گے۔ کورس کے دوران پریکٹس میچز بھی ہونگے۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والےکھلاڑی، کوچز اور تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 26 جنوری شام پانچ بجے سے قبل واٹس اپ 03213077577 یا ای میلpakcatchballfed@gmail.comپر کروا سکتے ہیں، کورس کے اختتام پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی،یہ کورس پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیراہتمام او سٹی سکول کے تعاون سے منعقد ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی