i کھیل

دنیائے فٹ بال کا سب سے بڑا ایوارڈ 'بیلن ڈی اور' اسپین کے کھلاڑی کے نامتازترین

October 29, 2024

28سالہ اسپینش مڈ فیلڈر روڈری کودنیائے فٹ بال کے سب سے بڑے ایوارڈ 'بیلن ڈی اور' کا فاتح قرار دیا گیا۔بہترین فٹ بالر کے اس ایوارڈ کی دوڑ میں برازیل کے ونکلس جونیئر اور انگلینڈ کے جوڈی بیلنگھم بھی شامل تھے۔روڈری رواں برس یورپیئن چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم مانچسٹرڈ سٹی کو جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔روڈری 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ جیتنے والے تیسرے ہسپانوی فٹ بالر ہیں۔اس سے قبل 1957 اور 1959 میں الفریڈو ڈی اسٹیفانو اور پھر 1960 میں لوئس ساریز نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔اسپین نے 2010 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ اسپینش ٹیم 2008 اور 2012 میں یورو کپ کی فاتح تھی۔اس عرصے کے دوران ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو 'گولڈن جنریشن' کہا جاتا تھا۔ لیکن اس وقت بھی اسپین کا کوئی کھلاڑی 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ حاصل نہیں کر سکا تھا۔یہ وہ عرصہ تھا جب 'بیلن ڈی اور' کی دوڑ میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی شامل تھے اور اکثر یہ ایوارڈ ان دونوں میں سے ہی کسی کے نام ہوتا تھا۔دو دہائی بعد یہ پہلا موقع تھا کہ رواں برس 'بیلن ڈی اور' کی دوڑ میں میسی اور رونالڈو شامل نہیں تھے۔میسی آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اوور جیتنے میں کامیاب رہے اور مجموعی طور پر وہ 16 مرتبہ اس ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کر سکے تھے جب کہ رونالڈو پانچ دفعہ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔ لیکن وہ دو برس سے بیلن ڈی اور کی نامزدگی حاصل نہیں کر سکے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی