i کھیل

دلجیت دوسانج پر بیک گرانڈ ڈانسرز کو معاوضہ نہ دینے کے الزاماتتازترین

July 20, 2024

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج کو کینیڈا اور امریکہ میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر کی دیسی برادری کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کے جاری دل لومیناتی ٹور کے خلاف کچھ الزامات سامنے آئے ہیں کہ ان کے بیک گرانڈ ڈانسرز کو معاوضہ نہیں دیا جا رہا ہے۔لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ کے مالک رجت بٹا نے سوشل میڈیا پر دلجیت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ڈانسرز کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر مایوسی کا اظہار کیا۔رجت نے انسٹاگرام پر دلجیت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دلجیت کے ٹور میں تمام دیسی ڈانسروں کو معاوضہ نہیں دیا گیا تھا اور صرف مفت میں پرفارم کرنے کی امید کی گئی تھی۔دوسری جانب الزامات کے جواب میں متعدد ڈانسرز نے دلجیت دوسانجھ کے ساتھ رقص کو ایک انمول موقع قرار دیا ہے اور اس کو اپنے لئے فخر قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی شرکت پر فخر ہے اور دلجیت نے پنجابی برادری کے لئے نئی راہیں کھولی ہیں۔ ہمارے رشتے کو توڑنے کی کوشش نہ کریں. ہم متحد ہیں۔ اس پوسٹ پر تمام بھنگڑا ٹیموں اور کپتانوں کے دستخط تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی