ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری حامد صدیق نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ دوسرے کھیل میں ترقی کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن راولپنڈی اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی اداروں کے بچوں کے لئے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دو ہفتے کا سمر تربیتی کیمپ لگانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور تاریخ کا باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی