i کھیل

دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بالرز ہوتے ہیں،کوشل مینڈستازترین

April 14, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس نے پی ایس ایل میں دیگر لیگز کی نسبت فاسٹ بالرز کو معیاری قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بالرز ہوتے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز نے کہا کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی نمبر پر بھی بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی