دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے امین کیمپس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے زیر اہتمام اولمپک ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا جس میں یونیورسٹی کے تما م شعبوں کے طلبہ وطالبات نے بھر پورحصہ لیا۔ سٹوڈنٹس نے مختلف اولمپک گیمز بشمول ٹیبل ٹینس، جویلین تھرو، شاٹ پٹ، آرم ریسلنگ، اتھلیٹکس، ٹینس اور دیگر ان ڈور و آوٹ ڈور گیمز میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتیوں کا بھر پور اظہار کیا۔ یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس الطاف احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اولپمک گیمز کی تاریخ اور انکی اہمیت و افادیت کے متعلق بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ یہ سپورٹس سرگرمیاں نہ صرف طلبہ وطالبات کو اپنی صلاحیتیوں کے بھر پور اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں ٹیم ورک اورہمت وجذبے سے منظم طریقے سے آگے بڑھنے کا سبق دیتی ہیں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی نے کہا کہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا ہمیشہ سے یہ خاصا رہا ہے کہ یہاں اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ سپورٹس و دیگر مثبت تعمیری سرگرمیوں کی طرف خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز و دیگر انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے مختلف کھیلوں میں جوش وجذبے کو بیحد سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی