i کھیل

دفاعی چیمپئن فیم سپورٹس فٹبال کلب نے چیلنج کپ کا میلہ پھر لوٹ لیاتازترین

January 28, 2025

فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام فیم سپورٹس چیلنج کپ کا میلہ میزبان فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں فیم سپورٹس کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد سنتوس کلب کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ برقرار رکھا۔ فاتح ٹیم کیلئے میچ کا واحد گول سٹرائیکر کامران نے میچ کے پہلے ہاف میں سکور کیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائرز ضیا ڈوگر نیفاتح ٹیم کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے انعامی رقم اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا۔ رنراپ ٹیم سنتوس کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے انعام ملا جبکہ تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم ریال لاہور کو تیس ہزار روپے اور ٹرافی ملی۔ ایونٹ کے بہترین سٹرائیکر کا ایوارڈ فیم کے کھلاڑی قدیر خان اور بہترین گول کیپر کا اعزاز حسن نے حاصل کیا۔ ایونٹ کے اختتام پر آرگنائرز ضیا ڈوگر نے ایونٹ مینجمنٹ ، کھلاڑیوں اور شائقین کا ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی