معروف سینئر فلمساز اور اسکرین رائٹر پرویز کلیم نے اداکار دانش تیمور کو بے ادب جبکہ فیصل قریشی اور سعود کو احسان فراموش قرار دے دیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پرویز کلیم نے کہا کہ دانش تیمور خود کو پاکستان کا راک ہڈسن سمجھتے ہیں، وہ نہایت ہی بے ادب اداکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایک فلم کے سلسلے میں دانش تیمور کے گھر گیا تھا، وہ جھولے پر بیٹھے تھے اور ان کی ٹانگیں میرے منہ کی طرف تھیں۔فلمساز نے کہا کہ دانش کو میری عمر کا تھوڑا لحاظ کرنا چاہیے تھا بڑوں کی بے ادبی کی وجہ سے ہی ان کی تمام فلمیں فلاپ ہوتی ہیں کیونکہ ایسے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ پرویز کلیم نے اداکار فیصل قریشی اور سعود کے بارے میں کہا کہ میں نے فیصل قریشی اور سعود کو بڑے پردے پر متعارف کروایا لیکن یہ دونوں اسٹارز ہی احسان فراموش نکلے کیونکہ دونوں مجھ سے بات تک نہیں کرتے اور نہ ہی مجھے یاد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اگر کبھی احسان فراموشی کی تصویر بناں گا تو اس میں فیصل قریشی اور سعود کے ہی چہرے ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی