i کھیل

چنئی ٹیسٹ جیت کر بھارت نے 92سالہ تاریخ بدل ڈالیتازترین

September 24, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر 92سالہ تاریخ بدل ڈالی،چنئی ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو 280رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار شکستوں پر فتوحات کی تعداد کو پیچھے چھوڑ کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا،بھارت کو یہ سنگ میل حاصل کرنے کیلئے 92سال تک کا طویل انتظار کرنا پڑا،ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کا سفر 1932میں سی کے نائیڈو کی کپتانی میں شروع ہوا، جسے اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف 158رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس لمحے سے بھارتی ٹیم اب تک اپنی فتح سے شکست کے تناسب کو متوازن کرنے کیلئے جدوجہد کررہی تھی،بھارت نے کل 581ٹیسٹ میچوں میں 179جیتیں اور 178شکستوں کا سامنا کیا ہے،اس کے مقابلے میں، پاکستان نے یہ سنگ میل ٹیسٹ کرکٹ میں داخل ہونے کے بعد صرف 16میچوں میں حاصل کیا، جبکہ دیگر ٹیموں نے مختلف ٹائم لائنز میں ایسا کیا تھا،آسٹریلیا نے اپنے پہلے ہی میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، افغانستان نے صرف 3میچوں میں، انگلینڈ نے 23، ویسٹ انڈیز نے 99اور جنوبی افریقہ نے 340میچوں میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا، اب تک پاکستان کی 148فتوحات اور 144شکستیں ہیں، آسٹریلیا نے 232ہاروں کے مقابلے میں 414 فتوحات اپنے نام کی ہیں جبکہ انگلینڈ نے 325شکستوں کے ساتھ 397فتوحات حاصل کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی