i کھیل

چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا ، عظمی بخاری کا قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہتازترین

February 24, 2025

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھیلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا۔ بھارت کے ہاتھوں شکست پر وزیراطلاعات پنجاب پاکستانی ٹیم پر برس پڑیں، انہوں نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، وہی پچ جو بہت مشکل تھی اسی پہ دوسری ٹیمیں آسانی سے کھیل لیتی ہیں۔انہوں نے قومی ٹیم کی شکست پر کہا کہ ہماری ٹیم بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے محروم ہے۔ وزیراطلاعات نے طنزا کہا کہ چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی