i کھیل

'چکنگ' کا الزام،پی ایس ایل میچ میں کولن منرو، افتخار احمد کی لفظی جنگ، رضوان بھی کود پڑےتازترین

April 24, 2025

پی ایس ایل میں کیوی اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے اسپنر افتخار احمد پر 'چکنگ' کا الزام لگادیا۔گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کیوی بیٹر نے میچ کے 10ویں اوور امپائرز کی طرف اشارہ کیا، ملتان سطانز کے اسپنر افتخار احمد 'چکنگ ((یعنی غیر قانونی بالنگ ایکشن) کررہے ہیں جس کے بعد بالر اور بیٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ بعدازاں افتخار احمد آن فیلڈ امپائر کے پاس گئے اور انہیں اشارہ کرنے سے منع کرنے کی تلقین کی، اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی برہم نظر آئے اور کولن منرو سے الجھتے ہوئے پائے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان واقعہ کی گرما گرمی کے باعث امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی