افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہ پور زدران چیمپئینزٹرافی سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔شاہ پور زدران نے 44 ون ڈے اور 36 ٹی 20 میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی، فاسٹ بالر نے ون ڈے میں 43 اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ 2017 میں کابل میں افغان فاسٹ بالر شاہ پور زدران کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔شاہ پور زدران کا شمار افغانستان کے کامیاب کرکٹرز میں ہوتا ہے، شاہ پور نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2015 ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں وننگ شاٹ لگا کر ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی