i کھیل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کا کام مکمل کر لیں گے، محسن نقویتازترین

December 04, 2024

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو مکمل کر لیں گے۔قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے سپیڈ پکڑ لی، صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا، مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 90 فیصد مکمل ہو گیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے آخری نشستوں سے گرائونڈ کے نئے ویو کی تعریف کی، خندق کے اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ 53 روز میں انتہائی تیزی کے ساتھ اعلی معیار کا کام کیا گیا، چیمپئنز ٹرافی سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے، عالمی معیار کے سٹیٹ آف دی آرٹ نئے سٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی