بھارتی کرکٹر محمد سراج نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔محمد سراج نے مسجد الحرام سے اپنی تصویر سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے الحمد للہ۔عمرے کی ادائیگی پر بھارتی فاسٹ بولر کو ان کے مداح مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 اور 2022 میں بھی سراج عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ محمد سراج چیمپئنر ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ہرشت رانا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی