i کھیل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیاکا بڑا نقصان ،دورہ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز باہرتازترین

January 09, 2025

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سٹیو سمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، پیٹ کمنز بچے کی ولادت اور ٹخنے کے مسئلے کی وجہ سے دستیاب نہیں۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں مچل مارش کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ انجری کے بعد ری کوری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔سکواڈ میں نائب کپتان ٹریوس ہیڈ، شان ایبٹ، سکاٹ بولینڈ اور ایلیکس شامل ہیں جبکہ کوپر کنولی،جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس اور میٹ کوہنمین بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ٹیم میں مارنوس لبوشین، نیتھن میکسوینی، ٹوڈ مرفی، مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر بھی شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 6 فروری سے گال میں شروع ہوگا۔ دریں اثناء آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے انکشاف کیا ہے کہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم انکا اسکین کروایا گیا تھا۔پیٹ کمنز اور انکی اہلیہ دنیا میں دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کیلئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔آسٹریلوی خیمے میں کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ سلیکٹر جارج بیلی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہے تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی