آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہوتے ہی پاکستان کا سفر مشکل اور اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔نیوزی لینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے باوجود اب بھی پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتی ہے۔اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلا دیش کو ہرادے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دیدے لیکن پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بانس بیک کرنے کیلئیغیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پاکستان کو دونوں میچوں میں نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی