i کھیل

چیمپئنز ٹرافی میچوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے کومبنگ آپریشنز شروعتازترین

January 29, 2025

چیمپئنز ٹرافی میچوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات جاری ہیں۔سکیورٹی کے لیے سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاہور شہر کی 55 آبادیوں میں کومبنگ آپریشن شروع کر دیئے گئے۔لاہور ایئرپورٹ، مال روڈ کے ہوٹل، قذافی سٹیڈیم کے اطراف کومبنگ آپریشنز میں 2378 گھروں کو چیک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران 8014 افراد کو چیک کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی