کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ہوٹلز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ایئرپورٹ تک ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق ایس ایس یو کی خواتین اہلکاروں سمیت 1045 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی ڈویژن کے1745، ٹریفک پولیس کے 1390 اور اسپیشل برانچ کے328 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔سیکیورٹی اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر مامور ہیں جبکہ حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید تربیت یافتہ کمانڈوز پر مشتمل ٹیم بھی الرٹ ہے جبکہ کمانڈوز پر مشتمل ٹیم اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر مامور ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک کے ساتھ بنایا گیا ہے، ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات کی جائے گی۔دریں اثنا، کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا، نیشنل اسٹیڈیم آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گرائونڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔کار ساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے کوچنگ سینٹر اور چائنا گرانڈ پہنچیں گے، ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا اور لیاقت آباد سے حسن اسکوائر جاسکے گا۔ کارساز سے سٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹان، سٹیڈیم سگنل تا حسن سکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے اپیل کی ہے کہ شائقین گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑک یا سروس روڈ پر کھڑی نہ کریں، شائقین کرکٹ گاڑیاں مختص مقام پر ہی پارک کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی