i کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا،دہشتگردی کا شوشہ چھوڑ دیاتازترین

February 25, 2025

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے کامیابی سے انعقاد پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا، چیمپئنز ٹرافی کیخلاف ہرزہ سرائی جاری رہی۔بھارتی میڈیا نے پہلے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کو ڈر کا ماحول قرار دیا، پھر سٹیڈیم میں تماشائیوں کی کمی کا راگ الاپا، بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران دہشتگردی کا شوشہ بھی چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا غیرملکی شائقین کرکٹ کو تاوان کیلئے اغوا کیا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن رویندرا کا فون چوری ہونے کی افواہ پھیلائی، نیوزی لینڈ کی ٹیم مینجمنٹ نے بھی انڈین میڈیا کے پراپیگنڈا کو کنفرم کیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے تھریٹ الرٹ کا جھوٹا واویلا کیا گیا، پاکستان کے کسی ادارے نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوئی الرٹ جاری نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی