i کھیل

چیمپئنز ٹرافی، ٹکٹ فروخت کرنیوالی سائٹ کے سرورز بیٹھ گئےتازترین

January 29, 2025

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹس کے زیادہ ٹریفک کے باعث سرورز جواب دے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کی میزبانی کے ٹکٹوں کے فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کیلئے فینز کی جانب سے ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھا جارہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی ٹکٹوں کو فروخت کرنیوالی ٹکٹوں کی خریداری میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ آن لائن فروخت کرنے والی ٹکٹس سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت گزشتہ روز سے شروع ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی