آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی اسکواڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے، تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔11 فروری تک ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر ردو بدل کر سکتی ہیں، 12 فروری سے ٹیموں میں رد و بدل کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، وہ آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئِنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی