i کھیل

چیمپئنز ٹرافی، بھارت آئی سی سی پر ہائبرڈ ماڈل کیلئے دبائو بڑھانے لگاتازترین

November 20, 2024

بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کو ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کیلئے دبائو بڑھانے لگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت کا پاکستان کو ایک بار پھر اکیلا کرنے کا گھنائونا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ آئی سی سی پاکستان سمیت دیگر ممبر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل کے لئے راضی کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے دیگر بورڈز سے بھی رابطے جاری ہیں، آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے جلد شیڈول کا اعلان کرنا ہے، بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز کو بھی ہائبرڈ ماڈل کیلئے مائل کرنا شروع کر دیا، آئی سی سی کے پاس چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے ووٹنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ پی سی بی کو بیک چینل سے آئی سی سی حکام ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انھیں بی سی سی آئی کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے کا بھی کہا گیا ہے، ادھر پاکستانی حکام واضح الفاظ میں کہہ چکے کہ کسی صورت ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی