i کھیل

چیمپئینز ٹرافی، رواں ہفتے فیصلے کا امکانتازترین

December 11, 2024

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے رواں ہفتے دوران فیصلے کا امکان بڑھ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ٹاپ آفیشلز ایک بار پھر دبئی پہنچ کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ دو ،تین روز خاموشی چھائی رہی تاہم ذرائع کے مطابق پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، پی سی بی کے سابق سی او او سلمان نصیر گزشتہ کئی روز سے دبئی میں ہی موجود ہیں جبکہ موجودہ سی او او سمیر سید بھی وہاں پہنچ چکے ہیں۔ دونوں کی گزشتہ روز بھی آئی سی سی حکام سے بات چیت جاری رہی، بھارتی بورڈ کے ساتھ اب براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے بلکہ عالمی کونسل معاونت کر رہی ہے۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر مالی نقصان کی تلافی کیلئے بعض تجاویز دی تھیں ان پر ڈیڈ لاک قائم ہوگیا البتہ اب معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔رواں ہفتے ہی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر کوئی اعلان ہوسکتا ہے، پی سی بی خود بھی چاہتا ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو کیونکہ اسے ایونٹ کیلئے ٹکٹنگ سمیت دیگر انتظامات بھی کرنا ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی