i کھیل

چیمپئینز ٹرافی فائنل کی تقریب، پاکستان نے آئی سی سی کو دوسرا خط لکھ دیاتازترین

March 21, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے کو آئی سی سی کے ساتھ تحریری طور پر اٹھایا گیا جس کا جواب کرکٹ کی عالمی باڈی سے موصول ہوگیا تاہم اس جواب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مطمئن نہیں، اس لیے دوبارہ ایک خط لکھا ہے جس کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے باوجود تقریب تقسیم انعامات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ البتہ تقریب میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، سیکریٹری دیوجیت سائقیا، نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی راجر ٹووز اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ مدعو تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی