ٹریووہ چلوبہ کو پری سیزن دورہ امریکا کے لئے چیلسی کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔چیلسی کے دفاعی کھلاڑی25سالہ ٹریووہ چلوبہ نے گزشتہ سیزن کے پہلے حصے میں انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد چیلسی ٹیم میں باقاعدگی سے حصہ لیا تھا لیکن چیلسی نئے مینیجر اینزو مارسکا نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ٹریووہ چلوبہ کوپری سیزن دورہ امریکہ کے لئے 28رکنی سکواڈ میں حیران کن طور پر شامل نہیں کیا ہے۔چیلسی کی ٹیم جو گزشتہ روز امریکہ کے لئے روانہ ہوچکی ہے ،مینیجر اینزو مارسکا کے مطابق ویزلی فوفانا، رومیو لاویا، ریس جیمز اور کرسٹوفر نکونکو بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جو گزشتہ سال انجری مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے، ڈیفنڈر ٹریوو چلوبہ سکواڈ میں جگہ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔الفی گلکرسٹ جنہوں نے گزشتہ سیزن میں اپنی پہلی ٹیم میں کامیابی حاصل کی اور ٹریووہ چلوبہ کی طرح چیلسی اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں، ایک اور قابل ذکر غیر حاضر کھلاڑی ہیں۔ چیلسی ٹیم کے ہمرہ پری سیزن دورہ امریکہ کے لئے سفر کرنے والے مزید کھلاڑیوں میں ٹوسن، ریناٹو ویگا، کیرنن ڈیوسبری ہال اور مارک گیوبھی شامل ہیں۔ چیلسی کی ٹیم امریکہ میں پانچ وارم اپ میچ کھیلے گی جس کا آغاز جمعرات کو کیلیفورنیا میں ریکشم کے خلاف دوستانہ میچ سے ہوگا۔وہ اپنے دورے کے دوران سیلٹک، کلب امریکا ، مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے خلاف بھی کھیلیں گے۔2024-25پری سیزن ٹور کے لیے چیلسی سکواڈگول کیپر، رابرٹ سانچیز، مارکس بیٹنیلی، ایڈی بیچ، لوکاس برگسٹروم،ڈیفنڈرزمیں ریس جیمز، مالو گوسٹو، جوش اچیمپونگ، ویزلی فوفانا، ایکسل ڈاساسی، ٹوسن ادارابیو، بینوئٹ بدیشائل، لیوی کولول، بین چلویل، ریناٹو ویگا،مڈ فیلڈرزمیں کارنی چکوویمیکا، رومیو لاویا، لیسلی یوگوچوکو، کیرنن ڈیوسبری ہال، آندرے سانٹوس اور فارورڈزمیں نکولس جیکسن، کرسٹوفر نکونکو، رحیم سٹرلنگ، میخائیلو مدریک، نونی مادوکی، آرمانڈو بروجا، ٹائریک جارج، مارک گیواور اینجلو شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی