بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں سفر مایوس کن تھا، نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر فوکس تھا، پاکستان کے کرائوڈ نے اچھا سپورٹ کیا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم الحسین شانتو کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے بولرز نے اچھی شروعات کی، بطور کپتان خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے پاس باصلاحیت اسپنرز اور فاسٹ بولرز ہیں، بنگلادیش کو فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش چیمپئنز ٹرافی کے بعد بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا۔نجم الحسین شانتو نے کہا کہ بنگلادیش نے میچز جیتنے پر فوکس رکھا، پاکستان کے کرائوڈ نے اچھا سپورٹ کیا۔ امید کرتے ہیں پاکستان کے خلاف میچ میں بھی کرائوڈ سپورٹ کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی