بریگیڈیئر شمس الحق قاضی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی ٹرافی پاکستان ہاکی کلب نے اپنے نام کرلی تفیصلات کے مطابق شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیمُ راولپنڈی میں کھیلے جانے والا میچ یوتھ ہاکی اکیڈمی اٹک اور پاکستان ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جو ایک شاندار مقابلے کے بعد پاکستان ہاکی کلب نے دو ایک سے میچ جیتا اور ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائے گول کیپر ظفر اور سفیر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض احسان الحق بابر (انٹرنیشنل) اور جمیل بٹ (انٹرنیشنل) نے ادا کیے میچ کے مہمان خصوصی میمبر پی ایچ ایف کانگرس کے نمائندے اخلاق عثمانی (انٹرنیشنل) نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر برگیڈیئر شمس الحق قاضی مرحوم کے صاحبزادے و برادران اور سینیئر وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے پرویز اسلم کیانی چیرمین حاجی اسحاق جنرل سیکرٹری طاہر شیرازی سابق سیکرٹری ظہیر الحق محمد زاہد مورگاہ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان انجم آفتاب سابق کھلاڑی نبیلہ ایاز بھی موجود تھیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سنیر رہنما محمد اخلاق عثمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق قومی کھیل ہاکی کو گراس روٹ کی سطح پر پرموٹ کیا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا راولپنڈی کی عوام کے لئے تحفہ ہے اس اسٹیڈیم میں مستقبل میں قومی اور بین القوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی