قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عامرجمال نے سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ کو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عامر جمال نے کہا کہ ایک انٹرنیشنل کرکٹرکو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش محمد رضوان کی مادری زبان نہیں ہے۔ عامر جمال نے بریڈ ہوگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کے بجائے سوشل میڈیا پر مسخرہ پن کریں، آپ کے فالوورز بھی بڑھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی