بیلجیئم کے سائیکلسٹ وکٹر کیمپینارٹس نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا،ان کی ریس میں یہ پہلی فتح ، ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں گیپ سے بارسلونیٹ تک کا 179.5کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر تھا،32سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ وکٹر کیمپینارٹس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 10منٹ اور 20سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،23سالہ فرانسیسی سائیکل سوار میٹیو ورچر نے دوسری اور 34سالہ پولینڈ کے ہسپانوی سائیکلسٹ میشل کوائٹکوسکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ،ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21جولائی کو اختتام پذیر ہوگی،اس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ اس ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی