بیلاروس کی جانباز خاتون نے بلند ترین سکائی سرف جمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اولگا نومووا نے نیپال کے علاقے سیانگبوچے میں ہیلی کاپٹر سے 20 ہزار 945 فٹ کی بلندی پر چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اولگا نومووا نے ہیلی کاپٹر سے جمپ کے بعد 12 ہزار 356 فٹ تک سکائی سرفنگ بورڈ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا،جس کے بعد انہوں نے پیراشوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر لینڈ کیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے اولگا نومووا کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے سکائی سرفنگ کو دریافت کیا، ایک منفرد اور تاریخی سکائی ڈائیو ان کا خواب تھا، جو اب پورا ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی