پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام گیارویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج (بدھ) کو ہوگی۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سلیم سیف اللہ خان، پی ٹی ایف صدر اعصام الحق سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں مینز سنگلز، ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14،گرلز انڈر 14، بوائز انڈر 12 کے مقابلے جاری ہیں۔ یہ چیمپئن شپ ہر سال مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی