i کھیل

بی پی ایل میں میری تمام ادائیگیاں ہوچکیں، غلط خبر پھیلائی گئی، کرکٹر خواجہ نافع کی تردیدتازترین

February 11, 2025

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے گئے پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع نے ادائیگیاں نہ ہونے کی تردید کردی۔ میڈیارپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع بنگلا دیش میں پھنس گئے ہیں اور ان کو فرنچائز نے اب تک پوری رقم بھی ادا نہیں کی۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ خواجہ نافع کا پاکستان واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی ہے جس کے باعث وہ ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔تاہم اب پاکستانی کرکٹر نے تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش ائیرپورٹ پر نہیں بلکہ فائیو سٹار ہوٹل میں ہوں اور میری تمام ادائیگی بھی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹکٹ جعلی نہیں نکلا، میرے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محمد حارث بھی بنگلادیش میں پھنس گئے تھے اور ان کی ٹیم دربار راج شاہی نے کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ نہیں دیے تھے، کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی جانب سے معاوضے بھی ادا نہیں کیے گیے۔ حارث نے صورتحال سے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش بورڈ سے بات کرتے ہوئے مسئلہ حل کروا دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی