پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں اپنی برق رفتار بالنگ سے بیٹرز کو پریشان کر دیا۔ نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ڈھاکا کیپٹلز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ڈھاکا کیپٹلز کی ٹیم احسان اللہ کی تیز رفتار بالنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ احسان اللہ نے چار اوورز کی اسپیل میں 32 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی تیز رفتار گیندوں کا سامنا افغانستان کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بھی کیا جنہیں گیندیں سنبھالنا مشکل ہو گیا اور متعدد بار وکٹ کیپر کے دستانوں میں گیند گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی