i کھیل

بی پی ایل ، 4گیندوں پر 4 چھکے! حیدر علی نے مخالف ٹیم کے حلق سے فتح چھین لیتازترین

January 30, 2025

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رانگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، چٹاگانگ کنگز نے رانگپور رائیڈرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی