i کھیل

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ویڈیو بناتے 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاکتازترین

July 18, 2024

بھارت کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ویڈیو بناتے ہوئے 300 فٹ گہری گھائی میں گِر کر ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مقیم 27 سالہ آنوی کامدار پیشے سے چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تھیں جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سفر کی ویڈیوز اور تجربات شیئر کرتی تھیں۔ٹریولنگ ریلز اور وی لاگز سے شہرت حاصل کرنے والی آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا۔اس سفر کے دوران، آنوی کامدار جیسے ہی مہاراشٹر کے مشہور کمبھے آبشار پہنچیں جہاں وہ انسٹاگرام ہینڈل کے لیے مون سون سفر کی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا پائوں پھسل گیا اور وہ تقریبا 300 سے 350 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔ریسکیو ٹیم نے 6 گھنٹے تک کوشش کے بعد آنوی کامدار کو زندہ حالت میں کھائی سے نکال لیا لیکن ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی