i کھیل

بھارتی ریسلرز نے انڈیاگیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا لیاتازترین

May 31, 2023

بھارت میں احتجاج کرنے والے ایلیٹ ریسلرز نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جب ریسلرز کی جانب سے مظاہرے کی اجازت مانگی جائے گی تو انہیں کوئی اور جگہ تجویز کی جائے گی،قبل ازیں اتوار کے روز بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر ریسلرز نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ انہیں گرفتار کر لیا،ریسلنگ کی عالمی باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو)نے ریسلرز کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے،عالمی باڈی نے فیڈریشن کے صدر کے خلاف تحقیقات کو سامنے نہ لانے پر بھی تنقید کی ہے،عالمی باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے کہا ہے کہ 45روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا جائے گا، ریسلرز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور انہیں حراست میں رکھنا قابل مذمت ہے، الزامات کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلرز نے بات چیت کر کے معاملات حل کرنے کے لیے 5روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی