بھارتی حکومت نے چیمئپنز ٹرافی کیلئے دورہ پاکستان سے انکار کا بی سی سی آئی کا بیانیہ جھوٹا قرار دے دیا۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کی بات نہیں کی، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بھی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں سیکیورٹی کا محض بہانہ بنایا لیکن کوئی حتمی ثبوت نہیں۔ بھارتی دفتر خارجہ کے بیان نے بی سی سی آئی کی اس پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا ہے کہ جس میں یہ موقف دیا جاتا تھا حکومت نے اجازت نہیں دی اور اب بھارتی سرکار نے کہہ رہی ہے کہ تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی