i کھیل

بھارتی بورڈ نے 34کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیاتازترین

April 21, 2025

بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سا ل 2025-26کے لیے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریک دے دیا۔بی سی سی آئی نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کر دی، بھارتی بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔اے پلس کیٹیگری میں روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجہ شامل ہیں جبکہ اے کیٹگری میں محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی اور رشبھ پنت شامل ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بی کیٹیگری میں 5 جبکہ سی کیٹیگری میں 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔دھروور جوریل، سرفراز خان، ابھیشک شرما، نتیش ریڈی، ہرشت رانا، آکاش دیپ اور ورن چکرورتی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے

جبکہ شریاس ائیر اور اشن کشن کو ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ناموں میں گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے اویش خان، شردل ٹھاکر، جتیش شرما اور کے ایس بھارت کے نام شامل نہیں ہیں۔ بھارتی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے ادا کیے جاتے ہیں۔گریڈ اے پلس میں شامل کھلاڑیو ںکو 7 کروڑ بھارتی روپے ( 23 کروڑ 80 ہزار پاکستانی روپے) سالانہ معاوضہ دیا جائے گا جبکہ گریڈ اے میں شامل کھلاڑیوں کو 5 کروڑ بھارتی روپے ( 16 کروڑ 43 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سالانہ) ملیں گے۔بھارتی بورڈ کے مطابق گریڈ بی میں شامل کھلاڑیوں کو 3 کروڑ بھارتی روپے( 9 کروڑ 86 لاکھ پاکستانی روپے ) اور گریڈ سی میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ ایک کروڑ بھارتی روپے ( 3کروڑ 28 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے )ملیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی