i کھیل

بھارتی آل رائونڈر جڈیجا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر کو بے بنیاد قراردیدیاتازترین

March 11, 2025

بھارتی آل رائونڈر رویندرا جڈیجا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قراردیدیا ۔ جڈیجا نے اتوار کو فاتحانہ رنز اسکور کرتے ہوئے بھارت کو تیسری چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوایا۔اس جیت کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جڈیجا ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، لیکن انہوں نے فوری طور پر ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے، جڈیجا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔جس میں جڈیجا نے واضح طور پر لکھا کہ 'مہربانی کرکے کوئی غیر ضروری افواہیں نہیں، شکریہ'۔ واضح رہے کہ 36 سالہ آل رائونڈر نے بھارت کی فتح میں اپنی بولنگ سے اہم کردار ادا کیا۔جڈیجا نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 30 رنز دئیے جبکہ بیٹنگ میں ناقابل شکست 9 رنز بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی