i کھیل

بھارت ہمارا روایتی حریف، فائنل میں ہرانا بڑی کامیابی ہے، ہارون رشیدتازترین

December 22, 2025

قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازم کھلاڑی ہارون رشید نے کہا کہ بھارت ہمارا روایتی حریف ہے، اسے فائنل میں ہرانا بڑی کامیابی ہے۔ ایک انٹرویو میں ہارون رشید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی محنت اور اچھی کارکردگی سے فتح ملی، ایشیا کپ جیت لیا اب ورلڈ کپ کا سوچیں وہاں، آسٹریلیا، نیوز لینڈ اور انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ہارون رشید نے کہا کہ تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، سرفراز احمد کا فزیکلی ٹیم میں گھل ملنا بہت خوش آئند عمل ہے، کوچ کے اس طرح کے برتا ئوسے ہمیشہ مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں، سرفراز یقینا پوری ٹیم کا رول ماڈل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے اس کی بات مان رہے ہیں جو کہ ہمیں فیلڈ میں نظر بھی آرہا ہے، کھلاڑیوں نے بھی آج لڑ کر دکھایا اور کامیابی حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی