i کھیل

بھارت کیخلاف میچ کیلئے شاہینوں کی تیاری، طویل پریکٹس سیشن کیاتازترین

October 21, 2022

ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ اتوار 23اکتوبر کو میلبورن کے گرائونڈ میں کھیلیں گی جس کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاریاں کررہی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کا تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن جاری رہا جس میں بھارتی بالرز کو رنز کے ذریعے گھیرنے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشورے لیے،کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جوڑی کی صورت میں بیٹنگ پریکٹس کی، دونوں بلے باز پہلے فاسٹ بالرز اور پھر سپنرز کے سامنے شارٹس لگائیں،نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ بالرز کا بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا جہاں فاسٹ بالر حارث رئوف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بالنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان نظر آئے،دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کوکھیلے جانیوالے میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی