آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج (ہفتہ) سے شروع ہو گا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سکاٹ بولینڈ کی جگہ فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث ایڈیلیڈ ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے،کپتان پیٹ کمنز نے جوش ہیزل ووڈ کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ سکاٹ بولینڈ بدقسمتی سے جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، سکاٹ بولینڈ نے ایڈیلیڈ میں اچھی بالنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی