i کھیل

بانسر کا خوف ،آسٹریلوی نوجوان کرکٹر کاکیرئیر ختم کر دیاتازترین

April 08, 2025

بانسر کی چوٹ اور خوف، 27 سالہ آسٹریلین کرکٹر ول پوکووسکی اچانک ریٹائر ہو گئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ول پوکووسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی سرپر پڑنے والے بائونسر کی علامات کا شکار ہیں۔ وکٹورین کرکٹر نے آخری بار مارچ 2024 میں شیفیلڈ شیلڈ کھیلی تھی، جب تسمانیہ کے سپیڈسٹار ریلی میریڈیتھ کی ایک ڈیلیوری ہیلمٹ پر لگی تھی، ان کا باضابطہ اعلان میڈیکل پینل کی جانب سے ریٹائر ہونے کی سفارش کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے پوکو وسکی کے کیریئر کا اختتام صرف ایک ٹیسٹ کے ساتھ ہوا ہے جو انہوں نے 2021 میں سڈنی میں انڈیا کے خلاف تھا۔ اپنے ایک ریڈیو انٹرویو میں پوکووسکی نے کہا کہ میں اب مزید کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا ، رواں سال میں مشکل ترین وقت سے گزرا ہوں ، میں صرف گھر میں ہی گھومتا تھا اور بہت زیادہ سوتا تھا ۔ میری منگیتر بھی مجھ سے ناراض تھی کیونکہ میں کام کاج میں حصہ نہیں لیتا تھا۔بہت ساری علامات دور نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے میں اس فیصلے پر پہنچا۔ پہلے چند مہینے خوفناک تھے۔ دوسری جانب پوکو وسکی کو میلبرن کرکٹ کلب نے ہیڈ کوچ بنادیا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی