i کھیل

باکسنگ فیڈریشن نے نے عہدداران کا انتخاب کرلیاتازترین

January 08, 2025

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے آئینی تقاضوں کے مطابق آئندہ چار سال کی مدت کیلئے نے عہدداران کا انتخاب کرلیا جس کے تحت لیفٹیننٹ کرنل(ر ) ناصر اعجاز ٹنگ صدر جبکہ میجر عرفان یونس نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن بیگم عشرت اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں محمد خالد محمود کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد فیڈریشن کی منیجمنٹ میں تبدیلی کی منظوری دی گئی جس کے تحت کرنل (ر)ناصر اعجاز ٹنگ کو فیڈریشن کا نیا صدرجبکہ آرمی کے میجر عرفان یونس سال 2029تک کی مدت کیلے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ دیگر عہدیداران میں کیپٹن محمد کامران(نائب صدر) ، سکواڈرن لیڈر محسن علی چوہدری(ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل ) اور عابدہ چنگیز (ایگزیکٹیو ممبر) شامل ہیں جو بھی نئی باڈی کا حصہ ہوں گے۔اجلاس کے شرکا نے خالد محمود کو ایشیا باکسنگ کنفیڈریشن کے آئینی کمیشن کا چیئرمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ر )ناصر اعجاز ٹنگ کو اولمپک کمیشن کا رکن مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔اجلاس میں خالد محمود کو فیڈریشن کا اعزازی طور پرصدرمقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ نی باڈی نے باکسنگ کھیل کے فروغ اور ترقی کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی