پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے حقاق کے برعکس اور بے بنیاد رپورٹس کی شدید مذمت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوے واضح کیا ہے قومی باکسر زوہیب رشید نے بلیو پاسورٹ پر بیرون ملک سفر کیا، اولمپک کوالیفاگ راونڈ کیلے پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک روپے کی فنڈنگ نہیں کی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر ٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی باکسر زوہیب رشید پانچ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نماندگی کر چکا ہے اور ایشین ایونٹ میں میڈل جیتنے کے بعد اولمپک کوالیفانگ راونڈ کیلے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زوہیب رشید کو اولمپک کوالیفانگ راونڈ میں شرکت کیلے انکے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے این او سی دیا گیا جس کے بعد قومی باکسر نے بلیو پاسپورٹ پر سفر کیا جبکہ زوبیب رشید نے خود اعتراف کیا کہ مالی بدحالی کا شکار ہونے کے بعد وہ اولمپک کوالیفانگ راونڈ کھیلنے کے بعد وطن واپس نہیں آیا اور یہ عمل اسکا ذاتی تھا۔ ناصر ٹنگ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی باکسرز کی اولمپک کوالیفانگ راونڈ کیلے تربیت اور شرکت کیلے ایک روپے کی فنڈنگ نہیں کی۔ کیا سبز ہلالی پرچم بلند کرنیوالے قومی ایتھلیٹس کو پاکستان سپورٹس بورڈ اتنی سہولیات نہیں دے سکتا کہ وہ ایسا عمل نہ کرے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن آی پی سی منسٹری کی جانب سے پابندی کی اطلاعات کو حقاق کے برعکس، بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی